سیاست میں ہلچل۔۔شہباز شریف سر گرم۔۔۔چودھری نثار سے پیر کو ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سیاسی محاذ پر خاموشی سے متحرک ، این پی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے اوراپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں لانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے چارہ سدہ کے دورے میںبیگم نسیم ولی کی وفات پر اے این پی کی قیادت سے اظہار تعزیت کے ساتھ اس کی پی ڈی ایم میں واپسی کے لئے کاوشوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ۔شہباز شریف پی ڈی ایم کے آئندہ سربراہی اجلاس سے قبل اے این پی کے گلے شکوے ختم کرنے کے لئے پر امید ہیں۔
ادھرملک سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل مچنے کاامکان ہے۔ چودھری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے ،چودھری نثار نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ چودھری نثار سوموار کو لاہور پہنچیں گے۔ اسی روز ان کی اپوزیشن لیڈر شہبازشرف سے ملاقات کا قوی امکان ہے، ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ہندو انتہا پسند جماعت نے ما ہرہ خان کو بڑی دھمکی د ے دی