جھنگ: بااثر بدمعاش گروہ نے شہریوں کا جینا محال کردیا 

May 20, 2021 | 21:50:PM
جھنگ: بااثر بدمعاش گروہ نے شہریوں کا جینا محال کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جھنگ کے علاقے روڈو سلطان میں بدمعاش چیتا گروپ کی انٹری،بااثر بدمعاش گروہ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روڈو سلطان میں چیتا گروپ شہریوں پر تشدد کرنے لگا ، بااثر گروہ کی اسلحہ کی سرعام نمائش سے پولیس بے خبرہے،شہری کاکہناہے کہ بااثر گروہ آئے روز علاقہ میں اسلحہ کی نمائش سے خوف پھیلاتا ہے، گروہ کے ارکان آئے روز شہریوں پر تشدد کرتے ہیں،پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے، شہریوں نے ڈی پی اوجھنگ سے نوٹس کی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، فیصل واوڈا کو جوتے پڑنے چاہئیں، حسین بہادر دریشک