(24 نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک میں نایاب تیندوے کا جوڑا دیکھاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معدومی کے خطرے سے دوچارنایاب تیندوے کے جوڑے کو چلتن پارک میں محکمہ جنگلات کے گارڈز نے دیکھا اور فوری طور پر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔
ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک تقریباً 20کلومیٹر دور کوئٹہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس پارک کا رقبہ 27ہزار 421ہیکٹرز پر محیط ہے۔
انتظامی حوالے سے دو اضلاع کوئٹہ اور مستونگ کی حدود میں آتا ہے۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کے مطابق ہزار گنجی پارک میں معدومی کے خطرے سےدوچارچلتن مارخوراورپہاڑی بکروں کی نسل بھی موجود ہے۔
اس پارک میں اب تک 106اقسام کے پرندے، 18اقسام کے ممالیہ جانور پائے گئے ہیں جبکہ 125مختلف اقسام کے پودے اور درخت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار اور ترین گروپ کا رابطہ ۔۔ معاملات طےپا گئے