وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بازوؤں سے محروم باہمت لڑکی کی خبر کا نوٹس ، مالی امداد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بازوؤں سے محروم باہمت لڑکی کی خبر روہی پر نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے مالی امداد کردی۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کی بازوؤں سے محروم باہمت لڑکی کی خبر روہی ٹی وی پر نشر ہوئی تھی جس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خانیوال شہناز بی بی کے گھرپہنچے اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مالی امداد کا چیک اور الیکٹرک سلائی مشینیں دیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ شہناز بی بی کے عزم،ہمت اورحوصلے کی قدر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے دوران 12 کھرب سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف