(24 نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلیفون، جنگ بندی کے لیے غزہ میں کشیدگی کم کرنے پر زور۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں گزشتہ 11 دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اب جنگ بندی کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مصری حکام نے حماس کی قیادت سے مذاکرات کئے ہیں جب کہ اسرائیلی نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے فوجی اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ جنگ بندی کے لئے امریکا، مصر اور قطر سمیت دیگر یورپی ممالک اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ان ممالک کی جانب سے غزہ کی خراب صورتحال کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور حماس کی قیادت پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے شدید دبائو ہے۔
امریکی حکام کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو حالیہ ہفتے کے دوران ہی سیز فائر کی امید ہے کیوں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی بھی قسم کا تصادم ایک بار پھر اس نازک صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ کے نیشنل پارک میں نایاب تیندوے کا جوڑادریافت
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان
May 20, 2021 | 22:33:PM