محکمہ بلدیات کے افسروں کی موجیں ختم

May 20, 2021 | 22:42:PM
محکمہ بلدیات کے افسروں کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکرٹری بلدیات نے تمام افسروں کو دفاتر میں بروقت پہنچنے اور حاضری یقینی بنانے کی وارننگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے تمام افسر اپنے دفاتر سے غائب ،کوئی بھی افسر بروقت ڈیوٹی پر دفتر نہیں پہنچتا، محکمہ بلدیات میں سپیشل سیکرٹری کے علاوہ گزشتہ روز کوئی افسر ڈیوٹی پرموجود نہیں تھا، افسروں کی جانب سے لاپرواہی کے مظاہرے کے بعد محکمہ بلدیات نے افسروں کو دفاتر بروقت پہنچنے کیلئے وارننگ جاری کردی۔
 افسر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت دفاتر پہنچیں اور اپنی ڈیوٹی کے اوقات کار میں دفاتر میں موجود رہیں او ر سائلین کے مسائل حل کریں، دفتری قواعدو اضوابط پر عمل نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب محکمہ بلدیات نے نئی پالیسی منظور کر لی، محکمہ بلدیات ایف آئی آر درج ہونے پر عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا، عدالتی فیصلہ سے پہلے ہی محکمہ بلدیات اپنی انکوائری کرے گا، ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ہی انکوائری پر افسر یا ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، محکمہ بلدیات نے 90 ہزار ملازمین اور افسروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان