غزہ پر قبضے تک حملے جاری رکھیں گے ۔اسرائیلی وزیراعظم

May 20, 2021 | 23:34:PM
غزہ پر قبضے تک حملے جاری رکھیں گے ۔اسرائیلی وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے متواتر حملوں کے پیچھے چھپا اصل مقصد سامنے آگیا جس کا وزیراعظم نیتن یاہو نے برملا اظہاربھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملے کے بعد شہر پر قبضے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول تک حملے جاری رہیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر کنٹرول تک حملے جاری رکھے جائیں گے۔
 دوسری جانب بے گناہ مسلمان شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہادتوں کی کل تعداد 230 ہوچکی ہے۔ اسرائیل کی جاری بربریت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز فلسطینیوں پر نہ صرف 25 منٹ کے دوران 122 بم گرائے گئے تھے۔
 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے 230 مظلوم شہریوں میں 64 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔
 نیتن یاہونے حملے روکنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور جمعرات کو بھی اسرائیل کے جنگی طیاروں نے صبح سویرے خان یونس اور رفحہ پر بم بر سا دیئے جبکہ شمالی غزہ میں جبالیہ کی آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ بلدیات کے افسروں کی موجیں ختم