بی بی سی نے اسحاق ڈار کے انٹر ویو کے دوران غلطی کو تسلیم کرلیا

May 20, 2021 | 23:44:PM

Read more!

(24 نیوز )برطانوی نشریاتی ادارے نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے انٹرویو سے متعلق غلطی تسلیم کرلیا۔
بی بی سی نے اسحاق ڈار کے انٹرویو سے متعلق اس غلطی کو تسلیم کیا ہے کہ انتخابی نتائج کے بارے میں یورپی یونین کے سربراہ مائیکل گیلر کے انتخابات کو معتبر قرار نہ دینے کے تبصرے کے حوالے سے وضاحت کردینی چاہیے تھی۔2018 کے انتخابات میں یورپی یونین کی ٹیم نے انتخابی طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، 2013 کے انتخابات کو 2018 کے انتخابات سے بہتر قرار دیا تھا لیکن انٹرویو کے دوران میزبان اسٹیفن سیکر نے اصرار کیا تھا کہ انتخابات قابل اعتبار تھے اور یورپی یونین کے مبصرین نے بھی یہی کہا ہے۔اسحاق ڈار کی شکایت کے بعد بی بی سی نے غلطی تسلیم کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں ہلچل۔۔شہباز شریف سر گرم۔۔۔چودھری نثار سے پیر کو ملاقات

مزیدخبریں