حکومت کا طلبہ کو سمارٹ فون خریداری کے لئے رقم دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاستی حکومت نے طالب علموں کو اسمارٹ فون کی خریداری کے لئے رقم دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست تریپورہ کی حکومت نے ڈگری کالج اور دو جامعات سمیت چالیس تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 15 ہزار سے زائد فائنل ایئر کے طلبہ کو اسمارٹ فون فنڈ دینے کا اعلان کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 22 سرکاری ڈگری کالجز، دو جامعات اور چالیس تعلیمی اداروں کے 15 ہزار سے زائد طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے کےلئے فی کس پانچ ہزار روپے رقم فراہم کی جائے گی۔
ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ ’بی جے پی نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لئے طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا‘۔
’وزیراعلیٰ اسکیم کے تحت منتخب کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو فنڈز دیں گے، ہر بچے کے حصے میں پانچ ہزار روپے آئیں گے جس کی مدد سے وہ اسمارٹ فون خرید کر اپنی پڑھائی میں مدد حاصل کرسکتا ہے‘۔
رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 3 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسکیم کے بجٹ کو بڑھا کر 7 کروڑ پچاس لاکھ تک کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس 70 ضمنی الیکشن ۔۔پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا