(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عوام کو بری خبرسنادی، انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داری کا تقاضا یہ ہے کہ توانائی کے شعبے میں دیئے جانیوالے ریلیف کی واپسی سے متعلق فیصلہ جتنا بھی مشکل ہو لے لیا جائے, آئندہ 6 مہینوں میں عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتیں کم ہو تی نظر نہیں آ رہیں،بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لائیں گے مگر یہ زیرو نہیں٘ ہو گی۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مئی کے زیرو لوڈشیڈنگ کے دن ابھی واپس نہیں آئیں گے, ایل این جی کے چار اضافی جہاز اور فرنس آئل کے پانچ جہاز خرید لیے ہیں , بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں ،حالیہ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ حویلی بہادر شاہ کے ایل این جی پلانٹ کی مرمت ہے ۔
اس کے علاوہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس وقت ایل این جی نہیں خریدی جب قیمت چار پانچ ڈالر تھی ۔ آج 24 سے 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو خریدنا پڑ رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا 100 روپے کلو۔ شدید بحران کا خطرہ