گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔بارشیں کب شروع ہونگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، موسم بھی خوشگوار،ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار ،منڈی بہاولدین،سیالکوٹ،گوجرانوالہ, نارووال سیالکوٹ،گوجرانوالہ, نارووال کے علاوہ وسطی و جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دیر، چترال ، بالاکوٹ،مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، کوہستان، پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،کوہاٹ، مردان، وزیرستان، کرم، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک جبکہ سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد اوردادو میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک جبکہ ژوب اور سبی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گر گئی
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کے لئے نئی مشکل۔ عدالت سے بڑی خبر آ گئی
دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ،پارہ 33 ڈگری تک جاپہنچا۔گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی۔