(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگز یب نے کہا کہ آج25ارکان ڈی سیٹ نہیں ہوئے بلکہ عمران خان کے منہ پر25طمانچے پڑے ہیں،الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے بارے تو فیصلہ دے دیا ہے اب فارن فنڈنگ کیس فیصلہ بھی سنائے ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔جو لوگ ڈی سیٹ ہوئے ہیں انہوں نے عمران خان کو سیاست سے ڈی سیٹ کیا ہے،یہ25لوگ نتائج سے متعلق جانتے تھے، ان کے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان نے ایک بھی چیز الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی الیکشن کمیشن کو چاہئے اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نئے الیکشن۔ پرویزالہیٰ نے بڑا اعلان کردیا
منحرف ارکان کے بارے میں فیصلہ ،ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا
May 20, 2022 | 16:41:PM