تحریک عدم اعتماد کامیاب دیکھ کر عمران حکومت نے تیل سستا کیا ، وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان کی حکومت نے تیل سستا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان بے اندازہ ترقیاں کرتا، چار برس میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اس وقت کوئی سیاسی افراتفری نہیں تھی، ہمارے دور میں جدید بجلی کے منصوبے لگے، لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی تو پھر کیوں شروع ہوگئی۔
انہوں نے بھارت سے ملکی اقتصادی صورتحال کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاو¿ں تلے روندھ سکتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے، انفراسٹرکچر بنائیں، ایکسپورٹر کو انڈسٹری کے لیے مفت زمیں فراہم کی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ صاف و شفاف پالیسی بنے، تمام صوبے ملکر ایکسپورٹ انڈسٹری زون مارک کریں، ایکسپورٹرز کو بینکوں سے قرضے دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا فیصلہ ۔۔ڈی سیٹ کئے جانے پر علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا