منحرف ارکان ڈی سیٹ معاملہ، پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کو اکثریت حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کی اکثریت ہے، اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کل ارکان کی تعداد 183 تھی، 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے کے بعد تعداد 158 رہ گئی جبکہ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 10 اراکین کی حمایت حاصل ہے، اس طرح تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین کی کل تعداد 168 بن جاتی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پاس پنجاب اسمبلی میں 165 اراکین ہیں ،4 منحرف اراکین کے بعد مسلم لیگ ن کے پاس 161 اراکین رہ جاتے ہیں ،مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے 7 اور 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے ، اس طرح ن لیگ کو حمایت یافتہ اراکین کی بعد تعداد 172 بن جاتی ہے۔
ارکان ڈی سیٹ ہونے کے بعد ن لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہے اورحمزہ شہباز کو بدستور4 ارکان کی برتری حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کردی گئی جس سے ان کی نشستیں خالی ہو گئیں،ڈی سیٹ ہونے والوں میں 5 ارکان مخصوص نشستوں والے ہیں ،پی ٹی آئی مخصوص نشستوں پر5 ارکان مل جاتے ہیں تو نمبر گیم تبدیل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں کوئی بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ،مولانا غیاث الدین