صحت کارڈ پر علاج ، حکومت نے ہسپتالوں کو ادائیگیاں کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی صحت کارڈ،پرائیویٹ ہسپتالوں کوواجبات کی ادائیگی،پنجاب بھرکے پرائیویٹ ہسپتالوں کو21 ارب25 کروڑ کی ادائیگیاں کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ہسپتالوں میں10 لاکھ23 ہزارمریضوں کاعلاج کیاگیا۔ لاہورکے ہسپتالوں کوصحت کارڈ کا2.5 ارب روپے کابل اداکیاگیا۔ 30فیصد علاج سرکاری،70 فیصدپرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوا۔پی آئی سی کو 11 ہزارمریضوں کے علاج پر1.1 ارب کابل اداکیاگیا
حمیدلطیف ہسپتال نے2ہزار393مریضوں کوعلاج کی سہولت فراہم کی۔حمیدلطیف ہسپتال کوصحت کارڈپرعلاج کا32 کروڑ40 لاکھ کابل ادا کیا گیا ۔ڈاکٹرہسپتال نے صحت کارڈ پر2735 مریضوں کاعلاج معالجہ کیا۔صحت کارڈ کے تحت ڈاکٹرہسپتال کو6 کروڑ 20 لاکھ کابل اداکیاگیا۔شریف میڈیکل کمپلیکس کوصحت کارڈپر43 کروڑ20 لاکھ کا بل اداکیاگیا ۔پرائیویٹ،سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ دل کے مریضوں کاعلاج ہوا۔سرکاری ہسپتالوں کوصحت کارڈ کی مد میں 5ارب23 کروڑ اداکیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر2 لاکھ مریضوں کاعلاج کیاجاچکا۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی؟؟ ن لیگ کے منحرف ارکان نے بھی بتادیا