ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ 

May 20, 2022 | 21:21:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی معیشت ، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان ہیں،عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے،عمران خان کا منہ گندانالہ بن چکا ہے،ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے مریم نواز سے متعلق بیان پر عمران خان کو تبنیہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے،مریم نواز کے متعلق جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کررہے ہو،وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر جو وزیراعظم کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان پرسوں کرونگا، عمران خان

مزیدخبریں