ملتان جلسے میں شیخ رشید کی طبیعت خراب ہوگئی

May 20, 2022 | 22:08:PM

(24 نیوز)ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طبیعت خراب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ملتان جلسے میں گرمی کے باعث شیخ رشید کی حالت خراب ہوئی ،ریسکیو اہلکاروں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو طبی امداد دی ،ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ گرمی اور حبس کے باعث سربراہ عوامی مسلم لیگ کا بلڈ پریشر کم ہوا،ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد ان کی حالت بہتر ہو ئی جس پر انہیں مقامی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم نے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

مزیدخبریں