مودی سرکار کو بڑا جھٹکا،چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکادیدیا،بھارتی مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی20 اجلاس کی مخالفت کردی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کا کہناہے کہ وہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے متنازع علاقے میں اگلے ہفتے ہونے والے G20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور اس میں شرکت نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات 2020 میں لداخ میں ایک فوجی جھڑپ کے بعد سے کشیدہ ہیں جس میں 24 فوجی مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ڈاﺅن سائزنگ جاری ، ایک ہی دن میں چوتھی وکٹ گر گئی