پاکستانی فلم ' وی آئی پی' کا ٹریلر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پورے ملک کو وی آئی پی بنانے کا عزم، عید الالضحیٰ کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ' وی آئی پی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ٹریلر جاری کرنے کی تقریب کراچی کے مقامی سینما میں ہوئی جہاں بڑی تعداد میں فن کار شریک ہوئے، جن میں ہدایت کار اور اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدایت کار ندیم بیگ اور دیگر شامل تھے۔
بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ میں انتہائی باصلاحیت نئے اداکاروں زیک اور نمرہ شاہد کو مرکزی کرداروں میں متعارف کروایا گیا ہے۔
ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار رانا کامران کا کہنا تھا کہ یہ فلم موجودہ حالات کی عکاسی کرے گی، فلم کبھی بھی آپ دیکھیں گے تو ایسا لگے گا کہ موجودہ وقت کی بات ہورہی ہے۔
آج ٹی وی سے گفتگو میں ہدایتکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹریلر بہت متاثر کن ہے یقیناً فلم دیکھ کر مزاح آئے گا ۔
ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس الیکشن، میئر کا انتخاب، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔
اس فلم کو پاکستان کے نامور ڈی او پی رانا کامران نے ڈائیکریٹ کیا۔ رانا کامران کا وی آئی پی فلم بطور ہدایت کار ڈیبیو ہے۔
مزید پڑھیں: فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز فلم ’فاسٹ ایکس‘ نمائش کیلئے تیار
واضح رہے کہ رانا کامران نامعلوم افراد، ماہ میر، لوڈ ویڈنگ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی بلاک بسٹر فلموں میں غیر معمولی سنیماٹوگرافی کر چکے ہیں۔ مزاح سے بھرپور یہ فلم عید الضحیٰ کے موقع پرسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔