(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 609 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 406 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار
فارمی انڈوں کی قیمت 290 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8580 روپے میں فروخت ہوگی۔