(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےمردپولیس اہلکارکوخواتین کی حراست سےروک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھرمیں9مئی کو 138مقدمات میں 500سےزائدخواتین مطلوب ہیں،فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کوہرصورت گرفتار کیا جائےگا، فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔
مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیزپولیس کےہمراہ یقینی بنائی جائے،کوشش کی جائےکہ خواتین کوپولیس سٹیشن میں رکھاجائے،ایف آئی آرزمیں شامل خواتین کوبھی گرفتارکیاجائےگا،خواتین کولیڈیزپولیس سٹیشن میں خودآکرگرفتاری دینے پر رعایت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی طبیعت ناساز