سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی،پارہ چڑھنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسمل، عادیہ ناز) لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری جبکہ دوسری جانب کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں موسم کی ملی جلی کیفیت برقرار رہے گی۔ تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سےزیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح181ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح357ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح208ریکارڈ، فداحسین میں آلودگی کی شرح186ریکارڈ، مال روڈپرآلودگی کی شرح176ریکارڈ اور شاہدرہ میں فضائی آلودگی کی شرح165ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں: محسن نقوی
دوسری جانب کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، جس سے شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ ہوا میں نمی زائد ہونے کی وجہ سے گرمی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے۔