(ویب ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ ایران نے سعودی عرب کو کبھی بھی اپنا دشمن نہیں سمجھا۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا، اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کے مطابق ہم صیہونی حکومت(اسرائیل) کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔
ضرور پڑھیں :پاکستان کی صورتحال پر کینڈین پریشان، 16اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سعودی عرب اور ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ سات سال کے بغیر رسمی تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔
اس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک نے سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل طے پانے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔