تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،ہشام انعام اللہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

May 20, 2023 | 11:28:AM

(24نیوز) خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پرنالاں تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر9 مئی کے واقعات اورشہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پربھی رنجیدہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ کے پارٹی سے اختلافات بھی چل رہے تھے، وہ علی امین گنڈا پور کی حلقے میں مداخلت پر پارٹی سے شکایت بھی کرچکے تھے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کل پشاورمیں پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف کو بڑی کامیابی مل گئی

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کا حصہ بن سکتے ہیں،ہشام انعام اللہ مقامی تنظیم مروت قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے بھی آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں