اپنے والد جیسا شوہر نہیں چاہتی، پرینیتی چوپڑا 

May 20, 2023 | 12:01:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا گزشتہ دنوں ایک انٹروکا میں کہنا تھا کہ وہ اپنے والد جیسا شوہر نہیں چاہتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے اداکار عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت لوگوں سے سنا ہے یہ کہتے ہوئے کہ مجھے اپنے پاپا (والد)  جیسا شوہر چاہیے تھا لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔

جس پر عامر خان کی جانب سے پوچھا گیا کیوں؟ آپ کے والد کیسے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ میرے والد بہت سخت ہیں، انہیں بھی لگتا ہے کہ رونا غلط ہے، اگر میرے بھائی روتے ہیں تو وہ انہیں بولتے ہیں کیا لڑکیوں کی طرح رو رہے ہو۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فلم ' وی آئی پی' کا ٹریلر ریلیز 

اداکارہ نکا مزید کہنا تھاا کہ میرے والد کے مطابق لڑکوں کو کچن میں جانے کی اجازت نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے لگتا ہے ان کی غلطی نہیں ہے وہ ایسے ہی بڑے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے  بہت غرور ہوتا ہےمردوں میں، یہ مرد کےکام ہیں  وہ عورت کے کام ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک بھارتی سیاستدان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے منگنی کی ہے۔

مزیدخبریں