پاکستانی روپیہ  کمزور،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

May 20, 2023 | 13:00:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ  مزید کمزور  ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک ہفتے میں 12 روپے بڑھا ہے۔

کاروباری ہفتے میں 12 روپےکے اضافےکے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 301 روپےکا ہے۔

 انٹربینک کاروباری ہفتے میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں کاروباری ہفتےکے اختتام پر ڈالر 285 روپے 82 پیسےکا ہے۔

دوسری جانب  امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

مزیدخبریں