فرانسیسی ٹی وی نے تحریک انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کا پھیلایا گیا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بین اقوامی میڈیا 24 فرانس نےبے نقاب کر دیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں تحریک انصاف کے ملک گیر مظاہروں کی تصاویر کے طور پراے آئی سے تیار کردہ تصویرٰں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر دو ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔
24 فرانس کی میزبان ویدیکا بہل سچ یا جعلی کے اس ایڈیشن میں گردش کرنے والی غلط معلومات پر گہری نظر ڈالتی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ کیسے پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر لوگو ں کو گمراہ کیا ۔
گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی ایک پرانی ویڈیو ہے جسے تحریک انصاف نے کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا،اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ کمزور،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔
View this post on Instagram