فرانسیسی ٹی وی نے تحریک انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا

May 20, 2023 | 13:22:PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کا پھیلایا گیا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا  بین اقوامی میڈیا 24 فرانس نےبے نقاب کر دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں  تحریک انصاف کے ملک گیر مظاہروں کی تصاویر کے طور پراے آئی سے تیار کردہ تصویرٰں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر دو ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔

 24 فرانس کی میزبان ویدیکا بہل سچ یا جعلی کے اس ایڈیشن میں گردش کرنے والی غلط معلومات پر گہری نظر ڈالتی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ کیسے پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر لوگو ں کو گمراہ کیا  ۔

گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی ایک پرانی ویڈیو ہے جسے تحریک انصاف نے کشمیر ہائی  وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا،اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ  کمزور،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔

مزیدخبریں