سمجھ سے باہر ہے یہ مجھےکیوں اٹھاناچاہتے ہیں؟ پولیس چھاپے پر ابرار الحق بول پڑے

May 20, 2023 | 13:40:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی، انہوں نے بتایا کہ 'رات گئے پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران ان کے گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا جو کہ معصوم لوگ تھے، ساتھ ہی میرے گھر والوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا'۔ 

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں گلوکار نے کہا کہ 'پولیس والے بغیر اجازت گھر میں داخل ہوئے اور تلاشی شروع کردی، اس دوران بچوں کو ان کے نانا کے گھر بھیجنے سے بھی روک دیا گیا اور  دھمکی دی گئی کہ وہ میرے بیٹے کو اُٹھا کر لے جائیں گے پھر اس کا باپ آئےگا'۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان:دہشتگردوں کا حملہ،تین جوان وطن پر قربان،ایک حملہ آورمارا گیا

ابرار الحق نے ویڈیو  بیان میں سوال کیا کہ 'بچوں کے باپ نے آخر کیا کیا ہے؟ میں نے سیاسی زندگی میں ہمیشہ کوشش کی کہ پیار سے گزاروں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تو 9 مئی کے واقعات پر بھی مذمت کرتا رہا ہوں جس کے ثبوت میڈیا پر موجود ہیں۔ میں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا اور لوگوں کو  درس دیتا رہا کہ وہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ نہ کریں'۔

مزیدخبریں