آڈیو لیکس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن قائم

May 20, 2023 | 14:29:PM

(ویب ڈیسک)آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کمیشن کے ممبرہونگے۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی کمیشن کے ممبرہوں گے۔ٹی او آر کے مطابق کمیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور حاضر سروس جج سپریم کورٹ کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔

ضرور پڑھیں :پاکستان کی صورتحال پر کینڈین پریشان، 16اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وکیل کی سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنےکی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی۔

مزیدخبریں