سابق گورنر عمران اسماعیل کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ہوم ڈپارٹمنٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی گرفتاری کے حوالے سے حکم نا مہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔عمران اسماعیل نے جلاو گھیراو اور سڑکیں بند کرنے کے لئے لوگوں کو اکسایا اورملک اور قوم کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: بزرگ آدمی کی جیب میں موبائل پھٹنے سے آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل
عمران اسماعیل کو ڈسٹرک جیل شیکار پور 30 دن تحویل میں رکھا جائے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔