(24 نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کی حامی نہیں لیکن سول عدالتوں میں سہولت کاری کا سلسلہ جاری ہے، ملٹری انسٹالیشنز کو تباہ کرنے پر سزا بھی ملٹری کورٹس کو ہی دینا ہوگی، جیسا جرم ہوگا ویسی ہی سزا ہوگی۔
چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز کا علما ومشائخ سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس فتنے کو دشمن ممالک سے فارن فنڈنگ ہوئی،یہ بہت بڑی سازش ہےاس سازش کا نام عمران خان ہے، اس فتنے کی جڑوں کو مضبوط کیا گیا، ملک اس فتنے کی لپیٹ میں ہے،اس فتنے کو ملک تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا،مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔
ضرور پڑھیں:آڈیو لیکس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن قائم
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے،علماو مشائخ کی آواز لوگ سنتے ہیں،پاکستان کے خلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے،فتنے نے ملک کی سالمیت پر حملہ کیا، جو کام دشمن بھی نہ کرسکا، فتنے نے کردیا، عمران خان نے سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا،سیاست کیلئے مذہب کا نام استعمال کرنا جرم ہے،عمران خان نے خواتین اور بچوں کو ورغلانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا،عمران خان کی دی تکالیف کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے صبروتحمل سے برداشت کیا،عدالت نے عمران خان سے 190ملین پاؤنڈ کاسوال نہیں کیا۔