عمران خان نے امریکیوں سے مدد مانگ لی، رکن کانگریس سے گفتگو ،آڈیو لیک

May 20, 2023 | 17:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی امریکی کانگریس وومن کے ساتھ گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آگئی،عمران خان امریکی کانگریس وومن سے اپنے حق میں آواز اٹھانے کی درخواست کررہے ہیں۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے،امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہیں،انہوں نے گفتگو میں تحریک عدم اعتمادکا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا  ۔

عمران خان کاکہنا  تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں اور تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہم پرہو رہا ہے،ان کا کہنا تھاکہ چاہتا ہوں آپ کی جانب سے ہمارے حق میں آواز بلند ہو، آپ اگر امریکا سے ہمارے لئے آواز اٹھائیں تو اس کے اثرات ہونگے،انسانی حقوق کیلئے اور قانون کی حکمرانی کیلئے آپ آواز اٹھائیں۔

لیک آڈیو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کیخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا،انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی