(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد اچانک سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1977 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر ظاہر ہوئے،ایک تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کے دام 2 لاکھ 35 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ۔
جبکہ دس گرام سونا 2315 روپے اضافے سے دو لاکھ سترہ سو بتیس روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریشم کا ڈانس ، ویڈیو وائرل