محمد خان بھٹی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور دست راست محمد خان بھٹی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،محمد خان بھٹی کو سول جج حماد رضا کی عدالت میں پیش کیا گیا ،مقدمہ میں گرفتار ایس ای ہائی وے شاہد پرویز کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
دوران سماعت تفتیشی نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان سے اٹھاون لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کی ریکوری کیلئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ،عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔
یادرہے کہ محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ 19 مئی کو تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا ،ملزمان پر فرضی ترقیاتی سکیموں کے بوگس بل بنا کر رقم نکلوانے کا الزام ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق ترقیاتی سکیمیں ضلع منڈی بہاؤ الدین سے متعلق ہیں ، ملزمان نے اٹھاون لاکھ اور پینسٹھ روپے بوگس بلز کے ذریعے نکلوائے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، خریداروں کو جھٹکا لگ گیا