بیسٹ آف لک خان صاحب!اجمل وزیر بھی اڑان بھر گئے

May 20, 2023 | 19:18:PM

(24 نیوز)سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کے اہم رہنما اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں قوم کو پارٹی سے راستے الگ کرنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے دوران عمران خان کو بیسٹ آف لک خان صاحب کہا۔
قبل ازیں آج صبح جب اجمل وزیر کی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تو خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھاکہ وہ بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔ واضح رہے کہ اجمل وزیر سے قبل سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، خریداروں کو جھٹکا لگ گیا

مزیدخبریں