درجہ حرارت میں حیران کن تبدیلی ،محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میںموسم گرم اور خشک رہے گا،ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میںموسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی و وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا،دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بیسٹ آف لک خان صاحب!سابق مشیر نے بھی عمران کے قافلے سے راہیں جدا کرلیں