دنیا بھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات ، زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا بھر میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقادکیا گیا، تاجکستان، آذربائیجان، افریقہ، جرمنی، ترکیہ، روس , ناروے، بیلجیم، نیدرلینڈز اور برطانیہ میں تقریبات منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں پاکستان ایمبیسی کے سامنے شرکانے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آذربائیجان کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تقریب منعقد کی گئی، افریقہ میں بھی استحکام پاکستان سے متعلق تقریبات عروج پر ہیں ،جرمنی میں بھی عوام پاک فوج سے یکجہتی میں پیش پیش ہیں،جرمنی میں پاک فوج پر ہوئے حالیہ ناگوار حملوں کی شدید مذمت کی گئی،جرمنی کے شہر برلن میں تقریبات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کمپین کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اسی طرح برادر ملک ترکیہ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں طلباکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،سیمینار میں پاکستان میں ہونے والے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی، طلبا کاکہناتھا کہ پاکستان کی افواج اس کی دشمنوں کے خلاف دیوار ہیں۔
برطانوی شہر لندن میں مذہبی رہنماﺅں کی طرف سے استحکام پاکستان کا پیغام دیاگیا،قاضی عبدالعزیز چشتی، مرکزی سیکرٹری جماعت اہلسنت نے کمیونٹی ممبران تک استحکام پاکستان کا پیغام پہنچایا جسے بعد میں اخبارات میں بھی شائع کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ایک ڈھال ہے اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
نیدرلینڈ میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا پر جوش جذبہ، شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ،روس میں استحکام پاکستان کے سلسلے میں پاک فوج سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیاگیا،روس میں پاک افواج پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
شرکاکی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کے پاک فوج کو نقصان پہنچانے یا اس کی سازش کرنے والوں پر بھی سخت سے سخت کارروائی کی جائے، آسلو اور برسلز میں بھی پاک فوج سے یکجہتی کی تقریبات کا انعقاد، استحکام پاکستان کا پیغام پوری دنیا میں عیاں ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسمان سے بارش کی بجائے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے