یکم ذیقعد کب ہو گی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دکھائی نہیں دیا،لاہور سمیت ملک بھر میں کل21مئی بیروزاتوار کو 30 شوال جبکہ 22مئی سوموار کو یکم ذیقعد 1444ھ ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ذیقعد1444ھ کا چاند دیکھنے کے لئے لاہور سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب آصف علی فرخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آصف اعجاز،خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے شرکت کی،اجلاس میں ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مفتی محمد عمران حنفی ،علامہ افضل حیدری ، مفتی محمدکریم خان ،حافظ جاوید شوکت سمیت ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیسٹ آف لک خان صاحب!سابق مشیر نے بھی عمران کے قافلے سے راہیں جدا کرلیں
ماہ ذیقعد کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے،ملک بھر سے ماہ ذیقعد1444ھ کا چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے باضابطہ طورپریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کیا،کل اتوار کو 30 شوال1444 ھ اور22مئی سوموار کو یکم ذیقعد1444ھ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آسمان سے بارش کی بجائے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے