شادی پر میڈیا کی توجہ کس کی وجہ سے ملی؟ شعیب ملک نے بڑی بات کہہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ شادی کے موقع پر تمام توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی زندگی، اہلیہ ، بیٹے اور کرکٹ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خواہش ہے کہ بیٹا حافظ قرآن ہو اور ہر ایک کی عزت کرنے والا ہو، اس کے علاوہ اذہان مرزا ملک کی اپنی مرضی ہے زندگی میں جوبننا چاہے بنے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کبھی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے تصور بھی نہیں کر سکتے۔دوران پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کے سپر سٹار اور ثانیہ مرزا بھارت کی بہت بڑی سٹار ہیں، شادی کے موقع پر میڈیا کی جانب سے ملنے والی شہرت یا لائم لائٹ کس کی وجہ سے تھی؟
یہ بھی پڑھیں: بیسٹ آف لک خان صاحب!سابق مشیر نے بھی عمران کے قافلے سے راہیں جدا کرلیں
سابق کپتان شعیب ملک نے جواب دیا کہا کہ شادی کے موقع پر میڈیا کی جانب سے جو بھی لائم لائٹ ملی وہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ہی ملی۔انہوں نے پاکستانی مردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی کسی ایسے انسان کو عزت مل جائے جسے آپ پسند نہیں کرتے تو کم از کم خوش ہونے کا دکھاوا ضرور کریں اور جب کبھی آپ کے چاہنے والے کو کامیابی ملے تو پھر خوشی سے آپ کے پیر زمین پر ٹکنے ہی نہیں چاہیے پھر چاہے وہ شخص کوئی بھی ہو، آپ کی بہن، بیوی ، ماں یا پھر ساس ہی کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے میں مرد کا بالاتر نہیں بلکہ دونوں کو برابر ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم ذیقعد کب ہو گی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا