(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی رہائش گاہ میں موجودہیں،وزیر اعلیٰ کے حکم پر زمان پارک کو نوگوایئریا ختم کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے کینال روڈ پر صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر دیا،پولیس کی جانب سے کینال روڈ کو تاحال عام ٹریفک کےلئے نہیں کھولا گیا،پولیس کی نفری مال روڈ کینال بریج اور ٹھنڈی سٹرک پر موجودہے۔
زمان پارک کے اطراف میں ٹریفک بندش پر پنجاب پولیس کی جانب سے دھرمپورہ روڈ سے مال روڈ سائیڈ کا روڈ کھول دیا گیا، پنجاب پولیس کی جانب ہر طرح کی ٹریفک کیلئے روڈ کھول دیا گیا ہے، ٹھنڈی سڑک کی جانب جانے والی ٹریفک بھی معمول پر آگئی۔
پولیس کی جانب سے 4 روز قبل زمان پارک آپریشن کے سبب اطراف کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا، زمان پارک کا عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے تاحال بندہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کی طرح آسمان سے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار