(ویب ڈیسک)ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے،اس سے پہلے ایرانی ریڈ کریسینٹ کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ صورتحال اچھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ابراہیم رئیسی مکمل خیریت سے ہیں،ایرانی نیوز ایجنسی کا دعویٰ
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرچ ٹیمیں ایرانی صدر کے تباہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے