تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں 25سے 31مئی تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

May 20, 2024 | 10:34:AM
تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں 25سے 31مئی تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ تعلیم نےہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کر دی گئی ،صوبہ بھر میں سرکاری و نجی سکول 25 مئی سے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کےنوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکولوں میں25سے 31 مئی تک چھٹیاں ہونگی ،گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 7روز کی چھٹیاں دی گئیں۔
7روز کے دوران پرائیویٹ سکولزپہلے سے جاری امتحان لے سکیں گے،یکم جون سے14اگست تک پہلےہی موسم گرماکی چھٹیوں کافیصلہ ہوچکاہے۔

اس سے قبل  وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات  نے اعلان کیا کہ  تھا 22 مئی سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوں گی، رانا سکندرحیات والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی،96 فیصد والدین نے رواں ہفتے چھٹیاں دینےکا مطالبہ کیا۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ نجی وسرکاری سکولز 22 مئی سےگرمیوں کی چھٹیاں دیں گے،جن سکولز میں امتحانات ہورہے ان پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر سخت گیر عالم کی حیثیت سے معروف
 خیال رہے کہ اس سے قبل  پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان  کیا گیا تھا، گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر 31 مئی تک سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے گئے تھے۔