اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی ، ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیلیں,اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں کیسں کی سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم عدالت کی معاونت کرینگے۔
حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سماعت میں جسٹس محمودجہانگیری نے ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ جاری کردی،انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر نہیں آئے گا وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم عدالت کی معاونت کرینگے،فارم 45 ،46 اور 47 کی مصدقہ نقول تصدیق کر کے جمع کروا دیں ہیں ،جب مصدقہ کاپیاں آ جائیں گی تو کافی چیزیں کلئیر ہو جائیں گی،انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ کاپیز جب الیکشن کمیشن دے گا تو اسکی اہمیت ہو گی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جو ٹیمپرنگ ہوئی ہے اسکو دیکھنا ہو گا کاپیوں سے وہ جانچنا ممکن نہیں،الیکشن ٹریبیونل نے کہا کہ اصل کاپی بھی آ جائے گی ابھی صرف اسکی کاپیاں منگوائی ہیں، ہر پارٹی کو حق ہے درخواست دینے کا اور اعتراضات دائر کرنے کا ہم نے سب کو سننا ہے،اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ورنہ انکی مصدقہ نقول آنے دیں وہ پہلے دیکھ لیتے ہیں۔
الیکشن ٹریبیونل نے کہا کہ الیکشن سے متعلق مصدقہ کاپیاں مانگی ہیں اور ساتھ بیان حلفی بھی،اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو نتائج بھگتے گا، یہ ہائیکورٹ ہے سول کورٹ نہیں،یہاں ایسے نہیں جس طرح مرضی کوئی ریکارڈ دے اور چلا جائے۔
این اے 48 کے ریٹرنگ افسر کی طرف سے کون ہے؟جسٹس طارق محمود جہانگیری کا استفسار
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ایک فریق کہہ رہا ہے ان کے پاس فارم 45 ہیں وہ جیتے ہوئے ہیں دوسرا بھی یہی کہہ رہا ہے،سرٹیفائیڈ کاپیز اور بیان حلفی آ جائے تو دیکھ لیتے ہیں،اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو جیل جائے گا، فرانزک کے لیے پاکستان اور بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ این اے 48 کے ریٹرنگ افسر کی طرف سے کون ہے؟جس پر شیعب شاہین نے جواب دیا ابھی کوئی نہیں آیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ جو نہیں آئے ان کے ڈیلی جنگ، ڈیلی ڈان، دی نیوز، پی ٹی وی، ریڈیو پر اشتہار جاری کریں،ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ ہے اگر آئندہ سماعت پر نہیں آئے گا وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد فرہاد کیس،مجھے بندہ چاہئے، ادارے جو کر رہے ہیں اس کی سزا سب نے بھگتنی ہے: جسٹس کیانی
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی ،این اے46 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے جبکہ این اے 48 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا ہے۔
آزاد امید واروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 8 فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی ہے،آزاد امیدواروں نے اپنی درخواستوں میں استدعا کی ہے کہ ن لیگ کے کامیاب قرار دیے گئےایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔