(24نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر خارجہ امیر عبداللہیان بھی جاں بحق ہوئے جس کے بعد علی باقری کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر کے حادثے میں حسین امیر عبداللہیان کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت نے قائم مقام وزیر خارجہ کا اعلان کر دیا،آئین کے آرٹیکل 135 کے مطابق جب کسی وزارت کا کوئی وزیر نہ ہو تو صدر کسی شخص کا انتخاب کر کے انہیں 3 ماہ کیلئے اس وزارت کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد کے دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر نائب صدر محمد مخبر نے سنبھال لی ہے۔
محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ، جسد خاکی کس کا ملا ؟ اہم خبر سامنے آ گئی