بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
تفصٰیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور ساب ویزر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات کا سن کر نہایت دکھ ہوا،انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کیلئے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی،ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اسکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری او رقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراھیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمر ایوب خان نے دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا، حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی، صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے،پاکستان کی عوام سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی ہلاکت،ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان