عالمی عدالت انصاف کااسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر انسانیت سوز مظالم اور جنگی جرائم کی بھرمار کے باعث عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یاؤ گلنٹ ے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے،یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم پر جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا ۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک چالیس ہزار کے قریب فلسطینی بچے،بوڑھے ،جوان شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد تاحال بے گھر ہیں،رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جج ثبوتوں کی بنیاد پر اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔
ادھر اسرائیلی جنگی کابینہ کے دوزیر بینی گانٹز جو کہ نیتن یاہو کے سیاسی حریف بھی ہیں نے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیورٹر کے فیصلے کی مذمت کی ہے ،یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں ۔