وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ، تجارتی حجم بڑھانے کے عزم کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیرِاعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہقان فدان کی اسلام آباد میں ملاقات ,سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کاحجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں، وزیرِ اعظم نے آئندہ 3برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا،وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی،شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں.
ملاقات میں عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی بھی تعریف کی،وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی، وزیر اعظم نے ترک صدر کو ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7 ویں اعلی سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت کا پیغام بھی دیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا.
یہ بھی پڑھیں : سٹاک ایکسچینج میں مندی آ گئی