ملائیشین نیوی کے سربراہ کانیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ کا استقبال

May 20, 2024 | 18:33:PM

(24نیوز) سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل نےنیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔                     

تفصیلات کے مطابق سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا  جن کا نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان کا استقبال کیا،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو  بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی ملاقات

مزیدخبریں