(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ منگل کے روز (صبح) اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کسانوں سے کتنی گندم خریدی؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
درجہ حرارت
سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو، موہنجو دہڑو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد میں 47،سکرنڈ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، جھنگ، خانیوال اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔